loader image

موڈیل 3 – ریاضی

TCF Admin · May 5, 2025


مختصر تعارف

آپ سب کو ریاضی کے تیسرے ماڈیول تک پہنچنے پر مبارکباد
اس ماڈیول میں ہم نہ صرف پچھلے سیکھے گئے تصورات کو دہرا کر مزید گہرائی میں سمجھیں گے بلکہ کچھ نئے اور اہم تصورات سے بھی متعارف ہوں گے – جو بچوں کی روزمرہ زندگی میں  معاشی  فہم اور منطقی سوچ کی بنیاد بنیں گے۔یہ تمام تصورات بچوں کو زندگی کے اہم فیصلے لینے، مالی معاملات کو سمجھنے، معلومات کو پڑھنے اور تجزیہ کرنے کی صلاحیتوں میں مدد دیں گے۔تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ماڈیول 3 کے اختتام تک ہم کیا سیکھ چکے ہوں گے۔

 سیکھنے کے نتائج

اس ٹریننگ میں اساتذہ یہ سیکھ سکیں گے کہ کیسے پڑھانا ہے

    اس501 سے   1000 تک کے اعداد کو لکھنا اور پڑھنا، اور 31 سے 50 تک کے اعداد کو لفظوں میں لکھنا

کھلونوں اور اشیاء کے فرق و موازنہ کے ذریعے بچوں کو روزمرہ مسائل کا حل نکالنا سکھانا

بجٹ، آمدنی، خرچ، بچت، نفع و نقصان جیسے مالی تصورات کو عملی مثالوں کے ذریعے سکھانا

جیومیٹری کے مزید تصورات اور پیمائش کے نئے موضوعات جیسے ؛ رقبے اور احاطے سے واقفیت کرانا

معلومات کا تجزیہ کرنا، جدول اور بار گراف کے ذریعے ڈیٹا کی نمائندگی کرانا

وقت کے نظم و نسق اور تخمینے کے ذریعے بچوں کو وقت کا درست استعمال سکھانا

امکان کے تصور کو آسان اور دلچسپ سرگرمیوں سے واضح کرنا

استاد کے بارے میں

محمد حماد نے  اپنی ابتدائی تعلیم”دی سٹیزن فاؤنڈیشن “کے اسکول اور کالج سے حاصل کی ہے اور اب وہ ایک نجی جامعہ سے تجارت کی تعلیم مکمل کر رہے ہیں ۔جبکہ  پرویز علی  نے اپنی مکمل تعلیم ، نجی تعلیمی اداروں سے حاصل کی ہے اوراب تکنیکی علوم میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ دو مکمل مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے کے باوجود ، محمد حماد اور پرویز، دونوں قوم کی بہتری کا جزبہ اپنے دلوں میں رکھتے ہیں اور   سجاگ کے اس مشن کے قائل  ہیں یہی وجہ ہے کہ اس اساتذہ کے تربیتی پروگرام میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

Course Content

Expand All
UNIT-1
Unit-2
1 of 7

About Instructor

TCF Admin

7 Courses

Not Enrolled
This course is currently closed

Course Includes

  • 134 Lessons
  • 87 Quizzes